پاکستانی کرکٹ ٹیم کی بنگلہ دیش آمد،عوام کی شاہینوں سے اظہار محبت کی ویڈیوز سوشل میڈیا پر وائرل

(ویب ڈیسک)پاکستانی کرکٹ ٹیم کے بنگلہ دیش پہنچنے پر عوام کی جانب سے کرکٹرز کے ساتھ اظہار محبت کی ویڈیو ز سوشل میڈیا پر چھا گئیں۔
پاکستانی کرکٹ ٹیم بنگلہ دیش کیخلاف سیریز کیلئے ڈھاکہ میں موجود ہے جہاں کھلاڑی جب ٹریننگ سیشن کیلئے ہوٹل سے سٹیڈیم کی جانب گئے تو عوام نے سڑک کے کنارے کھڑے ہو کر ٹیم کا شاندار استقبال کیا اور ہاتھ ہلا کر خوش آمدید کہا۔
دوسری جانب پاکستان کرکٹ بورڈ نے بھی عوام کے پاکستانی ٹیم کو خوش آمد ید کہنے کی ویڈیو جاری کر دی ہے جس میں دیکھا جا سکتاہے کہ سڑک کے کنارے موجود شہری ہاتھ ہلاتے ہوئے مسکرا کر پاکستانی کھلاڑیوں کو خوش آمدید کہہ رہے ہیں۔
واضح رہے کہ پاکستانی ٹیم نے بنگلہ دیش میں ٹریننگ سیشن شروع کر دیاہے ، قومی ٹیم نے ڈھاکہ میں تین گھنٹے کے ٹریننگ سیشن میں حصہ لیا ، قومی ٹی ٹوئنٹی اسکواڈ کے کھلاڑیوں نے جم میں اسٹرینگتھ پر بھی زور دیا ہے۔