18 Jul 2025
(ویب ڈیسک)اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے حالیہ سرجری کے بعد ری ہیب پروگرام کا آغاز کر دیا ہے۔
تفصیلات کےمطابق ارشد ندیم نے سرجری کے بعد ہلکی پھلکی واک شروع کردی،معروف سرجن ڈاکٹر علی شیر باجوہ نے ارشد ندیم کی سرجری کی ہے اورعلی شیر باجوہ ارشد ندیم کے بحالی پروگرام کی نگرانی کر رہے ہیں۔تاہم ڈاکٹر علی شیر باجوہ آئندہ ہفتے چیک اپ کرکےٹریننگ بارے فیصلہ کرینگے۔ ابتدائی طور پر ارشد ندیم کو ہلکی واک اور ایکسرسائز کروائی جائے گی،مرحلہ وار ارشد ندیم کے ٹریننگ کے حوالے سے فیصلہ کیا جائے گا۔
