17 Jul 2025
(لاہور نیوز) پاکستان ہاکی کھلاڑی واجبات کی عدم ادائیگی پر پریشان ہیں، ایونٹس کا بائیکاٹ کر دیا۔
ذرائع کے مطابق پاکستان ہاکی ٹیم کے کھلاڑیوں نے واجبات کی عدم ادائیگی پر احتجاجاً کسی بھی ایونٹ میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کیا ہے۔
کھلاڑیوں کا کہنا ہے کہ جب تک معاوضے ادا نہیں کئے جاتے، وہ کسی ٹورنامنٹ یا تربیتی کیمپ میں شرکت نہیں کریں گے۔
کھلاڑیوں کا مؤقف ہے کہ ہر ٹور اور کیمپ کے اخراجات اپنی جیب سے برداشت کرنا ممکن نہیں اور وعدوں کے باوجود معاوضے ادا نہیں کئے گئے۔
