اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ: پاکستان کی مسلسل پانچویں کامیابی

17 Jul 2025
17 Jul 2025

(ویب ڈیسک) تھائی لینڈ میں جاری ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان نے دفاعی چیمپئن ایران کو سنسنی خیز مقابلے میں تین ایک سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کر لی۔

ایشین انڈر 16 والی بال چیمپئن شپ میں پاکستان کی فتوحات کا سلسلہ جاری ہے، آج ہونے والے کراس اوور راؤنڈ میں گروپ ایف کے میچ میں پاکستان  نے ایران کو 1-3 سے شکست دے کر مسلسل پانچویں کامیابی حاصل کی۔

پاکستان اور ایران کے درمیان میچ دو گھنٹے سے زائد وقت تک جاری رہا، ایران کے خلاف پاکستان کی جیت کا سکور 25-23، 25-19، 22-25 اور 31-29 رہا۔

پاکستان کی جانب سے فیضان اللہ، محمد عرفان ، محمد جنید اور ساران بیگ  نے نمایاں کھیل پیش کیا، فیضان اللہ  نے 21 اٹیک پوائنٹس سمیت 23 پوائنٹس حاصل کئے جبکہ عرفان نے 16 پوائنٹس بنائے۔

میچ میں مجموعی طور پر پاکستان  نے ایران پر اٹیک پوائنٹس میں 51-44 اور بلاک پوائنٹس میں 15-11 سے سبقت رکھی جبکہ سروس پوائنٹس میں ایران بہتر رہا۔

کراس اوور راؤنڈ کے دونوں میچز جیت کر پاکستان اس مرحلے کے گروپ ایف میں ٹاپ پر رہا جبکہ کوریا کے خلاف پہلے راؤنڈ کی جیت کے پوائنٹس پاکستان  نے کیری فارورڈ کئے تھے، پاکستان پہلے ہی ایونٹ کے ٹاپ فور میں اپنی جگہ پکی کر چکا ہے جہاں اس کا مقابلہ بھارت یا جاپان سے ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے