اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

خوبانی: ذائقے اور غذائیت سے بھرپور قدرتی تحفہ

12 Jul 2025
12 Jul 2025

(ویب ڈیسک) خوبانی ایک ذائقہ دار اور غذائیت سے بھرپور پھل ہے جو اپنی مٹھاس، رنگت اور طبی فوائد کی بنا پر خاص مقام رکھتی ہے۔

یہ نرم و ملائم پیلے یا نارنجی رنگ کے پھل عموماً گرمیوں میں دستیاب ہوتے ہیں اور دنیا بھر میں مختلف صورتوں میں استعمال کئے جاتے ہیں، خوبانی نہ صرف اپنے ذائقے کے باعث پسند کی جاتی ہے بلکہ اس میں موجود قیمتی غذائی اجزاء انسانی صحت پر گہرے مثبت اثرات مرتب کرتے ہیں۔

خوبانی تازہ اور خشک دونوں حالتوں میں دستیاب ہوتی ہے، خشک خوبانی کو لمبے عرصے تک ذخیرہ کیا جا سکتا ہے اور یہ سردیوں کے موسم میں خاص طور پر استعمال کی جاتی ہے، چاہے اسے بطور سنیک کھایا جائے، ناشتے میں شامل کیا جائے یا کسی میٹھے یا پکوان میں، خوبانی ہر شکل میں مفید اور لذیذ ہوتی ہے۔

اس پھل میں خاص طور پر دو اہم غذائی اجزاء، وٹامن اے اور بیٹا کیروٹین، بڑی مقدار میں پائے جاتے ہیں، وٹامن اے نہ صرف بینائی بہتر بنانے میں مددگار ہے بلکہ جلد کی صحت، دماغی توجہ اور مدافعتی نظام کی بہتری میں بھی اہم کردار ادا کرتا ہے، بیٹا کیروٹین ایک طاقتور اینٹی آکسیڈنٹ کے طور پر جسم میں فری ریڈیکلز سے لڑتا ہے، جو مختلف بیماریوں کا سبب بن سکتے ہیں۔

خشک خوبانی کی غذائی قدر بہت زیادہ ہوتی ہے، ایک سو گرام خشک خوبانی میں تقریباً 241 کیلوریز، 5 گرام فیٹ، 4 گرام پروٹین، 3 گرام فائبر، 63 گرام کاربوہائیڈریٹس، 1160 ملی گرام پوٹاشیم، 3 ملی گرام آئرن، 55 ملی گرام کیلشیم، 2 مائیکرو گرام سیلینیم، 180 مائیکرو گرام وٹامن اے، 1 ملی گرام وٹامن سی اور 10 مائیکرو گرام فولیٹ پایا جاتا ہے۔

اگرچہ خوبانی صحت کیلئے بے حد مفید ہے، لیکن خشک خوبانی میں قدرتی شکر کی مقدار زیادہ ہوتی ہے، اس لئے ذیابیطس کے مریضوں کو اسے اعتدال سے استعمال کرنا چاہئے، متوازن غذا ہی اچھی صحت کی ضامن ہوتی ہے، اس لئے کسی بھی چیز کا حد سے زیادہ استعمال نقصان دہ ہو سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے