اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سوئٹزر لینڈ کا ایونٹ چھوڑ دیا، فوکس صرف ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے: ارشد ندیم

10 Jul 2025
10 Jul 2025

(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم نے سوئٹزرلینڈ کے مقابلے میں حصہ نہ لینے کا فیصلہ کر لیا۔

اس حوالے سے ارشد ندیم کا کہنا ہے کہ سوئٹزرلینڈ کا ایونٹ میں نے مس کر دیا ہے، اب میں سیدھا ٹریننگ کے لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، انگلینڈ میں ٹریننگ کے بعد 16 اگست کو پولینڈ میں ہونے والی ڈائمنڈ لیگ میں حصہ لوں گا۔

انہوں نے کہا کہ میرا سارا فوکس ہی ستمبر میں ٹوکیو میں ہونے والی ورلڈ چیمپئن شپ پر ہے، میں 14 جولائی کو ٹریننگ کے لیے لندن روانہ ہو رہا ہوں، یہاں ٹریننگ کے دوران میری پنڈلی میں کھچاؤ آیا تھا، میں نہیں چاہتا کہ کھچاؤ بڑھ جائے اور میں ایونٹ سے دستبردار ہو جاؤں، کوچ سلمان اقبال بٹ میرے ساتھ جا رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ پاکستان میں گرمی بہت زیادہ ہے، بارشوں کا سیزن بھی شروع ہو گیا، یہاں ٹریننگ میں مشکل تھی،اس لیے انگلینڈ جا رہا ہوں، وہاں موسم خوشگوار ہوگا اور ٹریننگ اچھی ہو گی، اس موسم میں یہاں انجری کا خطرہ رہتا ہے، اس لیے مجھے پنڈلی میں کھچاؤ بھی آیا، انگلینڈ میں ریکوری بھی اچھی ہو گی اور 2 ایونٹس کی تیاری بھی معیاری ہو گی۔واضح رہے کہ ارشد ندیم نے 15 جولائی کو ورلڈ ایتھلیٹکس سلور ٹور میں شرکت کرنی تھی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے