
(لاہور نیوز) پرائیویٹ سکولوں کی فیس میں سالانہ 5 فیصد سے زیادہ اضافہ نہیں کیا جاسکتا، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے مراسلہ جاری کر دیا۔
ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور نے پرائیویٹ سکولوں کو خصوصی ہدایات جاری کر دیں، ڈسٹرکٹ ایجوکیشن اتھارٹی لاہور کی جانب سے پرائیویٹ سکولوں جاری مراسلہ میں کہا گیا ہے کہ پاس شدہ فیس سٹرکچر کے علاوہ کوئی دوسرے چارجز وصول نہیں کیے جائیں گے، فیس میں تاخیر کیوجہ سے کسی طالب علم کو سکول نہیں نکالا جاسکتا۔
مراسلہ کے مطابق کسی طالبعلم سےایڈوانس فیس اور ایک ماہ سے زیادہ اکٹھی فیس وصول نہیں کی جا سکتی، کسی طالب علم سے سمر کیمپ کی فیس وصول نہیں کی جائے گی۔
ایجوکیشن اتھارٹی کے مطابق سکول انتظامیہ کسی والدین کو مخصوص جگہ سے کتابیں یونیفارم خریدنے کیلئے پابند نہیں کرے گی، ہدایات کی خلاف ورزی پر سکول انتظامیہ کیخلاف ایکٹ کے تحت کارروائی ہو گی۔