اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سپورٹس جرنلزم نے کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا: عطا تارڑ

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) وفاقی وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ نے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلزم نے پاکستان میں کھیلوں کے فروغ میں کلیدی کردار ادا کیا۔

سپورٹس صحافیوں کے عالمی دن کے موقع پر اسلام آباد میں راولپنڈی اسلام آباد سپورٹس جرنلسٹس ایسوسی ایشن کی تقریب حلف برداری سے خطاب کرتے ہوئے وزیر اطلاعات عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ سپورٹس جرنلسٹس نوجوان کھلاڑیوں میں حوصلہ اور جذبہ پیدا کرتے ہیں، گراس روٹ سے قومی سطح تک کھیلوں کو اجاگر کرنے میں صحافیوں کا کردار قابل ستائش ہے۔

عطا اللہ تارڑ  نے کہا ہے کہ صحافیوں  نے اپنی تحریروں اور کیمرے کے ذریعے کئی کامیابیاں دنیا تک پہنچائیں، کامیاب سپورٹس مقابلے سپورٹس جرنلزم کی بدولت مقبول ہوئے، کھیلوں کی ترقی میں صحافیوں کی خدمات کو سراہنا ہو گا۔

انہوں نے مزید کہا کہ حکومت کھیلوں کے فروغ کے ساتھ ساتھ سپورٹس صحافیوں کی مکمل معاونت کرے گی، جہاں بھی ضرورت ہوئی حکومت سپورٹس جرنلسٹس کے ساتھ کھڑی ہو گی جبکہ پاکستان میں سپورٹس جرنلزم  نے مثبت روایت قائم کی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے