اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دورہ بنگلا دیش: پاکستانی سکواڈ کا اعلان نہ ہوسکا، بابر، رضوان کو ڈراپ کرنے کا امکان

08 Jul 2025
08 Jul 2025

(لاہور نیوز) دورہ بنگلا دیش کیلئے پاکستانی سکواڈ کا اعلان نہ ہوسکا۔

دورہ بنگلا دیش کے دوران ڈومیسٹک اور گزشتہ سیریز میں پرفارم کرنے والے کھلاڑیوں کو موقع دیا جائے گا، بابر اعظم اور محمد رضوان کو ٹیم میں شامل نہ کئے جانے کا امکان ہے، انجری کے شکار حارث رؤف کی بھی سکواڈ میں شمولیت مشکوک ہے۔

شاہین شاہ آفریدی کو ٹیم میں شامل کیا جا سکتا ہے، قومی کرکٹ ٹیم کا ٹریننگ کیمپ کراچی میں لگے گا، پاکستانی ٹیم 16 جولائی کو بنگلا دیش روانہ ہو گی، دورہ بنگلا دیش میں 3 ٹی 20 میچز کھیلے جائیں گے، پہلا میچ 20 جولائی کو ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے