اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

پنجاب کی صورتِ حال پر امن، کسی کو مذہبی منافرت پھیلانے کی اجازت نہیں: گورنر

06 Jul 2025
06 Jul 2025

(لاہور نیوز)گورنر پنجاب سردار سلیم حیدر کا کہنا ہے کہ کسی کو حق حاصل نہیں کہ وہ معاشرے میں مذہبی منافرت پھیلائے، پورے پنجاب کی صورتِ حال پرامن اور بہترین ہے۔

میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے سردار سلیم حیدر کا کہنا  تھا کہ ضلعی انتظامیہ سمیت پولیس نے زبردست کام کیا اور اچھے انتظامات کئے، آج کا جلوس امن کے ساتھ اختتام پذیر ہوئے، قبل ازیں انہوں نے لاہور میں بھی امام بارگاہوں کے دورے کیے۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں نے پولیس کے ساتھ تعاون کیا، ان کا بھی شکریہ ادا کرتا ہوں، امن کمیٹی نے زبردست انداز میں کام کیا، تمام جلوس شام تک اختتام پزیر ہو جائیں گے۔

گورنر پنجاب نے کہا کہ پولیس نے سخت گرمی میں اچھے انتظامات کیے، حالات پُرامن ہیں، گزشتہ حکومت کے بعد حالات کافی زیادہ مشکل ہو چکے تھے، تمام لوگوں کو مذہبی آزادی ہے، کسی کے لیے کوئی رکاوٹ نہیں ہے، اب حالات بہت بہتر ہیں، ہر کسی کو حق حاصل ہے کہ آزادی کے ساتھ اپنی عبادت کرے۔

سردار سلیم حیدر کا مزید کہنا تھا کہ آج بھی لاکھوں کی تعداد میں لوگ مرکزی جلوس میں شامل تھے، ہر کوئی افسر اپنی ڈیوٹی سرانجام دے رہا ہے، ملک کے لیے سب نے کام کرنا ہے، محرم الحرام میں ایک بہترین فضا قائم ہوئی، سب کو حصہ بننا ہو گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے