اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں پاکستانی پلیئرز فائنل میں پہنچ گئے

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(ویب ڈیسک) ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ کے انڈر 13 اور انڈر 15 ایونٹ میں پاکستانی پلیئرز فائنل میں پہنچ گئے۔

کوریا میں جاری ایشین جونیئر سکواش چیمپئن شپ میں انڈر 15 کی ٹرافی کیلئے آل پاکستان فائنل نعمان خان اور احمد رایان خلیل کے درمیان ہوگا۔

 نعمان خان نے انڈر 15 کے سیمی فائنل میں بھارت کے اریامن سنگھ کو 11 ۔ 5، 11 ۔ 1 اور 11 ۔ 5 سے شکست دی، احمد رایان خلیل نے ہانگ کانگ کے تھرڈ سیڈ یوین تیز کونگ کو 11۔ 8، 11۔2 اور 11۔ 1 سے شکست دی۔

انڈر 19 کے سیمی فائنل میں پاکستان کے عبداللہ نواز کو کوریا کے ٹاپ سیڈ پلیئر نے شکست دے دی، کوریا کے جوینگ نا نے عبداللہ کو 7-11، 12۔10 ، 11 ۔ 2 اور 11۔4 سے ہرایا۔

بوائز انڈر 13 میں پاکستان کے سہیل عدنان نے بھارت کے امریا بجاج کو شکست دی، بھارتی پلیئر کے خلاف سہیل کی جیت کا سکور 11۔ 5، 11۔ 2 ،11۔ 2 رہا۔

دوسری جانب گرلز انڈر 13 میں پاکستان کی ماہنور علی آج دوپہر اپنا سیمی فائنل کھیلیں گی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے