اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما ہلاک

04 Jul 2025
04 Jul 2025

(لاہور نیوز) نانگا پربت سر کرنے کی مہم جوئی کے دوران غیر ملکی خاتون کوہ پیما ہلاک ہوگئی۔

کیمپ ون اور کیمپ 2 کے درمیان چیک ری پبلک کی خاتون کوہ پیما کلارا حادثے کا شکار ہوئیں، پولیس حکام کے مطابق دوران ٹریکنگ حادثہ پیش آیا، غیرملکی خاتون کی آکسیجن گیس سلنڈر پھٹنے سے موت ہوئی۔

ساتھی کوہ پیما نے بیس کیمپ میں حادثے کی اطلاع دی، متعلقہ حکام نے واقعے کی تحقیقات شروع کردیں۔

غیر ملکی سیاح خاتون کولا وشاوا کلارا حادثے کے نتیجے میں ساتھیوں سے بچھڑ گئی تھی۔

واضح رہے کہ کلارا اپنی ٹیم کے ہمراہ 15 جون کو شنگریلا ہوٹل میں قیام پذیر رہیں، 16 جون کو بونر بیس کیمپ کی طرف روانہ ہوئیں، ٹیم 17 جون کو بونر بیس کیمپ پہنچی، کیمپ ون اور ٹو کے درمیان دورانِ ٹریکنگ یہ افسوسناک حادثہ پیش آیا۔

ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر دیامر کا کہنا تھا کہ چیک ری پبلک کی کوہ پیما کیمپ ون اور کیمپ ٹو کے درمیان اونچائی سے گریں، خاتون کوہ پیما کے ساتھیوں نے بیس کیمپ پر خاتون کی ہلاکت کی اطلاع دی۔

اے ڈی سی کا کہنا ہے کہ جہاں خاتون کوہ پیما گری تھیں لوکیشن ٹریس کی جائے گی، لوکیشن ٹریس ہونے کے بعد ریسکیو کا کام شروع ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے