اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

پاکستان اور بنگلادیش ٹی 20 سیریز، آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان متوقع

19 Jun 2025
19 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان کے خلاف ٹی 20 سیریز کے لیے بنگلادیش کرکٹ بورڈ کی جانب سے آئندہ ہفتے شیڈول کا اعلان کیے جانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق بنگلادیشی کرکٹ بورڈ (بی سی بی) پاکستان کرکٹ بورڈ کو 3 ٹی 20 میچز کا شیڈول بھجوا چکا ہے، مجوزہ شیڈول میں ٹی 20 میچز 20، 22 اور 24 جولائی کو ڈھاکا میں ہوں گے۔ادھر پاکستان اور ویسٹ انڈیز بورڈز میں بھی سیریز کے معاملات کے لیے بات چیت جاری ہے، ویسٹ انڈیز کرکٹ بورڈ کو ون ڈے میچز کو ٹی 20 میچز میں تبدیل کرنے کی پی سی بی نے تجویز دی تھی۔

پاکستان اور ویسٹ انڈیز کے درمیان شیڈولڈ سیریز میں 3 ٹی 20 امریکا جبکہ 3 ون ڈے میچز ویسٹ انڈیز میں کھیلے جانے ہیں۔ذرائع کے مطابق پی سی بی نے ٹی 20 ٹورنامنٹس کی وجہ سے ون ڈے کے بجائے ٹی 20 میچز کھیلنے کی بات کی تھی، پی سی بی پرامید ہے کہ ویسٹ انڈیز میچز تبدیل کرنے پر آمادگی ظاہر کرے گا۔

ون ڈے میچز تبدیل ہونے کے بعد ٹی 20 سیریز 5 یا 6 میچز پر مشتمل ہو گی، پاکستان ویسٹ انڈیز سیریز کا آغاز 31 جولائی سے شیڈولڈ ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے