اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ایشین اسکواش چیمپئن شپ،ناصر اقبال کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے

18 Jun 2025
18 Jun 2025

(ویب ڈیسک)پاکستان کے ناصر اقبال ایشین اسکواش چیمپئن شپ کے کوارٹر فائنل میں پہنچ گئے۔

ملائیشیا کے شہر کوچینگ میں جاری ایشین اسکواش چیمپئن شپ میں ناصر اقبال اپنی شاندار پرفارمنس کے بعد کوارٹر فائنل میں جگہ بنانے میں کامیاب ہوگئے جب کہ  نور زمان کو شکست کا سامنا رہا۔پری کوارٹر فائنل میں ناصر اقبال نے ہانگ کانگ کے کھلاڑی کو شکست دی اور لائی چیوک نم کے خلاف 11 ۔7، 2 ۔ 11، 11 ۔5 اور 11 ۔ 8 سے کامیابی حاصل کی جب کہ کوارٹر فائنل میں ان کا مقابلہ ہانگ کانگ کے ہینری لیونگ سے ہوگا۔

دوسری جانب ورلڈ انڈر 23 چیمپئن نور زمان پری کوارٹر فائنل میں اپنا میچ ہار گئے، نور زمان میچ کے دوران انجری کا شکار رہے لیکن کمر میں تکلیف کے باوجود انہوں نے میچ مکمل کیا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے