اپ ڈیٹس
  • 238.00 انڈے فی درجن
  • 323.00 زندہ مرغی
  • 468.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 472800 دس گرام : 405400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 433397 دس گرام : 371614
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 7909 دس گرام : 6788
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

اولمپک چیمپئن ارشد ندیم کیلئے عالمی جریدے فوربز کا بڑا اعزاز

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(ویب ڈیسک) اولمپک گولڈ میڈلسٹ ارشد ندیم کو پیرس اولمپکس 2024 میں تاریخی کارکردگی کے بعد فوربز 30 انڈر 30 ایشیا کی فہرست میں شامل کر لیا گیا۔

پیرس اولمپکس میں 28 سالہ ارشد ندیم نے جیولین تھرو میں 92.97 میٹر کی تھرو کرتے ہوئے گولڈ میڈل جیتا تھا جس کو فوربز نے ’اسٹننگ شو‘ قرار دیا، جو کہ انفرادی اپورٹس میں پاکستان کا اب تک کا پہلا جبکہ 30 سال سے زیادہ کے عرصے میں پاکستان کا پہلا طلائی تمغہ تھا۔

اولمپکس میں کامیابی کے بعد ان کو پنجاب اور سندھ سے 15 کروڑ 30 لاکھ روپے سے زیادہ کے کیش انعامات موصول ہوئے تھے۔

اس کے علاوہ حکومت نے اسلام آباد کی ایک سڑک کا نام ارشد ندیم کے نام پر رکھا جبکہ پاکستان پوسٹ نے یومِ آزادی پر ایک یادگاری اسٹیمپ بھی جاری کیا تھا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے