19 Jun 2025
(لاہور نیوز) لاہور کے پوش علاقے گلبرگ میں ایک خوفناک ٹریفک حادثہ پیش آیا، جہاں ایک تیز رفتار کار کھمبے سے ٹکرا گئی۔
حادثے کے نتیجے میں دو افراد زخمی ہو گئے جنہیں فوری طور پر قریبی ہسپتال منتقل کر دیا گیا۔
پولیس ذرائع کے مطابق کار اوور سپیڈ میں زِگ زیگ موومنٹ کرتے ہوئے جا رہی تھی جو بالآخر قابو سے باہر ہو کر سڑک کنارے کھمبے سے جا ٹکرائی۔
حادثہ اتنا شدید تھا کہ گاڑی مکمل طور پر تباہ ہو گئی اور دو حصوں میں تقسیم ہو گئی۔
پولیس نے جائے وقوعہ پر پہنچ کر شواہد اکھٹے کئے اور معاملے کی تفتیش شروع کر دی ہے۔
