اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارت ایشیاکپ کھیلنے کیلئے تیار

17 Jun 2025
17 Jun 2025

(لاہور نیوز) پاکستان اور انڈیا کے درمیان ہونے والی سرحدی کشیدگی کے باوجود بھارتی ٹیم ایشیاکپ میں حصہ لے گی۔

میڈیا رپورٹس میں دعویٰ کیا جا رہا ہے کہ ٹی 20 ورلڈکپ کے انعقاد سے قبل پاک بھارت ہائی وولٹیج مقابلہ مداحوں کو دیکھنے کا ملے گا کیونکہ ایشیا کپ 2025 میں روایتی حریف ایک دوسرے کے مدمقابل آئیں گے۔

ایونٹ کی میزبانی متحدہ عرب امارات (یو اے ای) کرے گا تاہم میزبانی کے رائٹس بھارت کے ہی سپرد ہوں گے، ایشیا کپ کا انعقاد رواں برس ستمبر میں ہونا ہے تاہم اس حوالے سے کوئی باضابطہ شیڈول جاری نہیں ہو سکا۔

فوربزنے اپنی رپورٹ میں کہا ہے کہ پاکستان یا بھارت ایونٹ سے کوئی بھی دستبردار ہوتا ہے تو ایونٹ کے میڈیا رائٹس (جو 170 ملین ڈالر میں فروخت ہوئے ان پر اثر پڑےگا ) اس لیے ایشین کرکٹ کونسل (اے سی سی) نے مبینہ طور پر صورتحال کو زیادہ پیچیدہ نہ بنانے اور ٹورنامنٹ کو غیر جانبدار مقام پر لے جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

اگر ٹورنامنٹ باضابطہ طور پر متحدہ عرب امارات منتقل ہوتا ہے تو یہ چوتھی بار ہوگا کہ ملک ایونٹ کی میزبانی کرے گا، پہلی بار یو اے ای میں ایشیاکپ کی میزبانی کا افتتاحی ایڈیشن 1984 میں ہوا تھا، بعدازاں پانچواں اور 14 واں ایڈیشن وہاں بالترتیب 1995 اور 2018 میں اسی مقام پر ہوا۔

واضح رہے کہ رواں برس ہونیوالا ایشیاکپ ٹی 20 فارمیٹ پر کھیلا جائے گا جس کا مقصد ٹی 20 ورلڈکپ 2026 کی تیاری کرنا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے