اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

وزیر اعلیٰ مریم نواز سے امریکی ناظم الامور کی ملاقات، مختلف امور پر تبادلہ خیال

10 Jun 2025
10 Jun 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف سے امریکی ناظم الامور نٹالی اے بیکر نے ملاقات ہوئی، ملاقات میں امریکی قونصل جنرل لاہور کرسٹن کے ہاکنز بھی موجود تھے۔

وزیر اعلیٰ مریم نواز  نے نٹالی بیکر کی بطور ناظم الامور پاکستان میں مثبت کردار کو سراہا،پاک امریکا دیرینہ تعلقات کو مزید مستحکم بنانے اور باہمی دلچسپی کے امور پر تبادلہ خیال کیا اور حالیہ پاک بھارت کشیدگی میں امریکہ کے تعمیری کردار اور جنگ بندی میں تعاون کو سراہا، مریم نواز  نے امریکی کانگریشنل پاکستان کاکس سے ملاقات کو مثبت اور تعمیری قرار دیا۔

وزیر اعلیٰ پنجاب  نے کہا کہ جنوبی ایشیا میں پائیدار امن کیلئے امریکہ کا فعال کردار نہایت اہم ہے،پاکستانی نژاد امریکی کمیونٹی دونوں ممالک کے درمیان تعلقات کا مضبوط پُل ہے، پنجاب اور کیلیفورنیا کے درمیان تعلقات مزید گہرے کرنے کے خواہاں ہیں۔

انہوں نے مزید کہا کہ امریکا کیساتھ سٹرٹیجک شراکت داری کو وسعت دینے کے خواہاں ہیں،پنجاب کو پہلے ویمن ورچوئل پولیس اسٹیشن قائم کرنے کا اعزاز حاصل ہے،پاکستان ہرشعبے میں امریکا کیلئے سٹرٹیجک پارٹنر کے طور پر ابھر رہا ہے۔

وزیر اعلی نے کہا کہ پاکستان اور امریکا تعلقات مشترکہ اقدار اور اسٹریٹجک مفادات پر قائم ایک قابلِ قدر شراکت داری ہے، پنجاب ملک کا سب سے بڑا اور معاشی طور پر فعال صوبہ ہے امریکی سرمایہ کاری اور تعاون کا خیرمقدم کرتے ہیں، موسمیاتی تبدیلی، غذائی تحفظ اور پائیدار ترقی جیسے چیلنجز پر امریکا کو اہم عالمی شراکت دار سمجھتے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے