اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

اے این ایف کی کارروائیاں، 4 کروڑ سے زائد مالیت کی منشیات برآمد

03 Jun 2025
03 Jun 2025

(لاہور نیوز) اینٹی نارکوٹکس فورس (اے این ایف) کا ملک کے مختلف شہروں میں منشیات سمگلروں کے خلاف کریک ڈاؤن جاری ہے۔

ترجمان اے این ایف کے مطابق 6 مختلف کارروائیوں کے دوران ایک خاتون سمیت 4 ملزمان گرفتار کر کے 4 کروڑ 10 لاکھ روپے سے زائد مالیت کی 232.478 کلوگرام منشیات برآمد کر لی گئی۔

حکام کا کہنا ہے کہ اسلام آباد ایئرپورٹ پر ریاض روانہ ہونے والے مسافر کے پیٹ سے 55 گرام وزنی کوکین بھرا کیپسول برآمد ہوا جبکہ سیالکوٹ میں کوریئر آفس میں برطانیہ بھیجے جانے والے پارسل سے 24 کلو چرس اور 1200 نشہ آور گولیاں ملی ہیں۔

اسلام آباد موٹروے ٹول پلازہ کے قریب مسافر بس میں سوار خاتون کے قبضے سے 7.2 کلو چرس برآمد ہوئی، راولپنڈی کے قریب ملزم کے قبضے سے 184 گرام وزنی 35 ایکسٹیسی گولیاں پکڑی گئیں۔

اس کے علاوہ شوگر موڑ فیصل آباد کے قریب ملزم کے قبضے سے 1 کلوگرام چرس جبکہ چاغی کے غیر آباد علاقے توزگئی میں سمگلنگ کیلئے چھپائی گئی 200 کلوافیون برآمد کی گئی ہے۔

ترجمان کے مطابق گرفتار ملزمان کے خلاف انسداد منشیات ایکٹ کے تحت مقدمات درج کر کے تحقیقات کا آغاز کر دیا گیا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے