03 Jun 2025
(لاہور نیوز) سی سی ڈی کے ساتھ مبینہ پولیس مقابلے میں ایک ڈاکو مارا گیا، مبینہ ڈاکو کی شناخت ناظم علی کے نام سے ہوئی ہے۔
سی سی ڈی ذرائع کے مطابق مبینہ ڈاکو ساتھیوں کے ہمراہ جوبلی ٹاؤن میں ڈکیتی کی نیت سے موجود تھا، سی سی ڈی اہلکاروں نے گرفتاری کے لئے چھاپے مارا، مبینہ ڈاکو اور ساتھیوں نے پولیس پارٹی پر فائرنگ کر دی، ڈاکو اپنے ساتھیوں کی گولیوں کی زد میں آ گیا۔
ذرائع کا کہنا ہے کہ زخمی مبینہ ڈاکو کو طبی امداد کے لئے ہسپتال منتقل کیا گیا لیکن دوران علاج ڈاکو ناظم علی دم توڑ گیا۔
مبینہ ڈاکو کے ساتھی اندھیرے کا فائدہ اٹھا کر فرار ہوگئے،مفرور ڈاکوؤں کی گرفتاری کے لئے ٹیم تشکیل دے دی گئی ہے ۔
