30 May 2025
(لاہور نیوز) ڈیفنس کے علاقہ میں لیسکو کا راجپوت فارم ہاؤس ڈیفنس روڈ پر چھاپہ، فارم ہاؤس میں لاکھوں روپے کی بجلی چوری پکڑی گئی۔
ایکسیئن شاہ پور ثناء محمد گجر کا کہنا تھا کہ ڈائریکٹ سپلائی سے بجلی چوری ہو رہی تھی، ایس ڈی او چوہنگ احمد فراز نے بتایا کہ بجلی چوروں کیخلاف مقدمہ درج ہو گا، بجلی چوری کی مد میں ڈی ٹیکشن بل بھی چارج کیا جائے گا۔
لیسکو ٹیم نے رینجرز کی مدد سے تمام سرکاری املاک قبضے میں لے لیں جبکہ بجلی چوری کرنے پر پولیس نے ایک شخص کو بھی موقع سے حراست میں لے لیا ہے۔
