اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 313.00 زندہ مرغی
  • 453.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.66 قیمت فروخت : 39.73
  • یورو قیمت خرید: 326.44 قیمت فروخت : 327.02
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.60 قیمت فروخت : 374.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.85 قیمت فروخت : 186.18
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.41 قیمت فروخت : 202.78
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.80
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.33 قیمت فروخت : 76.47
  • کویتی دینار قیمت خرید: 912.73 قیمت فروخت : 914.36
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 443600 دس گرام : 380400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 406630 دس گرام : 348697
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6136 دس گرام : 5266
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

جھوٹے مقدمات درج کرنیوالے جیل جائیں گے، ڈی آئی جی آپریشنز لاہور

30 May 2025
30 May 2025

(لاہور نیوز) ڈی آئی جی آپریشنز کی سربراہی میں آپریشن ونگ کی دفاتر اور مساجد میں کھلی کچہریاں لگائی گئیں، ڈی آئی جی کا کہنا تھا کہ شہریوں کیخلاف جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے دفتر اور جامع مسجد قباء شفیق آباد میں شہریوں کے مسائل سنے، اس موقع پر ایس پی سٹی، ایس ڈی پی اوز، ایس ایچ اوز و دیگر افسر موقع پر موجود تھے، انہوں  نے ایس پیز، ایس ڈی پی اوز اور ایس ایچ اوز کی بھی اپنے علاقوں میں کھلی کچہریاں لگانے کا حکم دیا۔

ڈی آئی جی آپریشنز  نے شہریوں کے مسائل سن کر متعلقہ افسروں کو احکامات جاری کئے، دفتر کی کھلی کچہری میں خاتون کی مالک مکان کی طرف سے تشدد و ہراسگی کی شکایت لگائی، ڈی آئی جی نے ایس ایچ او نشتر کالونی کو تصدیق کر کے کارروائی کی ہدایت کر دی جبکہ خاتون پر تشدد کرنے والے شوہر کیخلاف بھی کارروائی کا حکم دیا۔

گھریلو جھگڑوں، لین دین، وراثتی جائیداد کے تنازعات کی انکوائریاں افسران کو مارک کی گئیں، ڈی آئی جی آپریشنز کا کہنا تھا کہ مساجد میں کھلی کچہریوں کا مقصد لوگوں کے مسائل ان کی دہلیز پر حل کرنا ہے، جھوٹے مقدمات کے خلاف زیرو ٹالرنس پالیسی پر عمل پیرا ہیں، شہریوں پر جھوٹے مقدمات درج کرنے والے جیل جائیں گے۔ 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے