اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

رواں سال اینٹی بیگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2280 ملزمان گرفتار

29 May 2025
29 May 2025

(لاہور نیوز) لاہور پولیس اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد کے لئے سرگرم ہے۔

 ترجمان لاہور پولیس کے مطابق رواں سال اینٹی بیگری ایکٹ کی خلاف ورزی پر 2280 ملزمان گرفتار، 2255 مقدمات کا اندراج کیا گیا ہے، گرفتار ملزمان میں 2168 مرد، 100 عورتیں اور 12سہولت کار شامل ہیں۔

ترجمان  نے بتایا کہ سٹی ڈویژن میں 529 ملزمان، کینٹ میں 461، سول لائنز میں 231، صدر میں 255، اقبال ٹاؤن میں 226 اور ماڈل ٹاؤن میں 466 ملزمان گرفتار کئے گئے ہیں۔

 سی سی پی او لاہور بلال صدیق کمیانہ کا کہنا ہے صوبائی دارالحکومت میں انسداد گداگری کے لئے بھرپور کارروائیاں جاری ہیں، اینٹی بیگری ایکٹ پر عملدرآمد یقینی بنایا جا رہا ہے، بچوں سے بھیک منگوانے والے پیشہ ور بھکاریوں کے خلاف مقدمات کا اندراج کیا جا رہا ہے۔

 سی سی پی او لاہور  نے ہدایت جاری کرتے ہوئے کہا کہ بھکاری مافیا کے خلاف موثر کارروائی کیلئے جدید ٹیکنالوجی سے بھرپور استفادہ کیا جائے، چائلڈ پروٹیکشن اینڈ ویلفیئر بیورو اور محکمہ سوشل ویلفیئر کے پلیٹ فارم کو کمسن گداگروں کی بحالی کیلئے استعمال کیا جائے، پنجاب سیف سٹیز اتھارٹی کے نیٹ ورک کے ذریعے سٹرکوں  پر پیشہ ور گداگروں کو فوری ٹریس کر کے حراست میں لیا جائے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے