اپ ڈیٹس
  • 359.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.75 قیمت فروخت : 39.82
  • یورو قیمت خرید: 328.95 قیمت فروخت : 329.53
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.44 قیمت فروخت : 375.11
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.25 قیمت فروخت : 186.58
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.57 قیمت فروخت : 203.94
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.80 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.67 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.29 قیمت فروخت : 76.43
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.92 قیمت فروخت : 915.55
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 451400 دس گرام : 387000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 413780 دس گرام : 354747
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6501 دس گرام : 5580
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

برطانوی سفارتی عملے کی اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ ملاقات

22 May 2025
22 May 2025

(لاہور نیوز) برطانوی سفارتی عملہ نے اڈیالہ جیل میں ایک قیدی سے 30 منٹ تک ملاقات کی۔

جیل ذرائع کے مطابق برطانوی وفد میں 2 خواتین مس لالین، مس سنینا اور ایک مرد سکیورٹی افسر ثاقب عباسی شامل تھے، برطانوی سفارتخانے کے وفد نے برطانوی نژاد قیدی علی حسن سے ملاقات کی۔

برطانوی نژاد قیدی ملزم علی حسن کو قونصلر رسائی فراہم کر دی گئی جس کے تحت وفد نے قیدی سے ملاقات کی، سفارتی عملہ اسیر ملزم سے ملاقات کے بعد اڈیالہ جیل سے واپس روانہ ہو گیا۔

سفارتی عملہ نے ملزم سے جیل میں فراہم سہولیات، صحت، قانونی امور پر معلومات حاصل کیں، برطانوی اہلکار نے علی حسن کی خیریت دریافت کی اور ان کے موجودہ حالات سے آگاہی حاصل کی۔

ذرائع کے مطابق قونصلر رسائی بین الاقوامی سفارتی پروٹوکول کے تحت دی گئی تھی اور ملاقات پُرامن ماحول میں مکمل ہوئی۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے