اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 343.00 زندہ مرغی
  • 497.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • تولہ: 390000 دس گرام : 334400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357497 دس گرام : 306531
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4541 دس گرام : 3897
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

متحدہ عرب امارات سے قتل کے مقدمات میں مطلوب خطرناک اشتہاری گرفتار

19 May 2025
19 May 2025

(لاہور نیوز) کرائم کنٹرول ڈیپارٹمنٹ اور انٹرپول نے متحدہ عرب امارات میں کامیاب کارروائی کرتے ہوئے قتل کے مقدمات میں مطلوب 3 انتہائی خطرناک اشتہاری ملزمان کو گرفتار کر لیا۔

ترجمان سی سی ڈی کے مطابق متحدہ عرب امارات سے گرفتار ملزمان میں آفتاب افضل، ارمان گورائیہ اور محمد امین شامل ہیں۔

سپیشل آپریشنز سیل  نے انٹر پول کی مدد سے ملزموں کو گرفتار کیا، گرفتار ملزم گوجرانوالہ اور ٹوبہ ٹیک سنگھ پولیس کو قتل کے مختلف مقدمات میں مطلوب تھے۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ آئی جی پنجاب ڈاکٹر عثمان انور  نے ان خطرناک اشتہاری ملزموں کی گرفتاری کا ٹاسک سی سی ڈی کو سونپا تھا، سی سی ڈی نے انٹر پول سے اشتہاری ملزموں کے ریڈ نوٹس جاری کروائے، متحدہ عرب امارات پولیس کے ساتھ کلوز کوآرڈینیشن سے ملزموں کی گرفتاری عمل میں لائی گئی۔

ترجمان  نے مزید بتایا کہ سی سی ڈی نے قلیل مدت میں تینوں اشتہاری ملزموں کو متحدہ عرب امارات سے گرفتار کیا، جرائم پیشہ افراد کو قانون کے کٹہرے میں لانے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لائے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے