18 May 2025
(لاہور نیوز) شہر لاہور میں 24 گھنٹے کے دوران 221 ٹریفک حادثات رپورٹ ہوئے۔
ریسکیو حکام کے مطابق ٹریفک حادثات کی زد میں آ کر 2 افراد جاں بحق، 286 زخمی ہوئے، 95شدید زخمیوں کو مقامی ہسپتالوں میں منتقل کیا گیا، 191 معمولی زخمیوں کو موقع پر فرسٹ ایڈ فراہم کی گئی، حادثات ٹریفک قوانین کی خلاف ورزی کے باعث پیش آئے۔
واضح رہے کہ حادثات کی شدت میں اضافہ ہوتا جار رہا ہے، دن بدن ٹریفک قوانین کی خلاف ورزیوں کی وجہ سے شہری اپنی زندگیوں کو کھو رہے ہیں یا معذوری کا شکار ہو رہے ہیں۔
