18 May 2025
دھاتی ڈور و پتنگ بازی کے خاتمے کیلئے پنجاب پولیس صوبہ بھر میں ان ایکشن ہے ۔
پنجاب پولیس نے اینٹی کائٹ فلائنگ ایکٹ کی خلاف ورزی پر زیرو ٹالرنس پالیسی اپناتے ہوئے رواں سال خلاف ورزی پر 3375 ملزمان گرفتار، 3301 مقدمات درج کیے۔
ترجمان پنجاب پولیس کے مطابق رواں سال 4لاکھ 46 ہزار 506 پتنگیں، 15 ہزار 888 چرخیاں برآمد ہوئیں جبکہ 3060کیسز کے چالان جمع کروائے گئے، اس کے علاوہ لاہور میں 1010 ملزمان گرفتار، 991 مقدمات درج کیے گئے۔
ملزموں کے پاس سے 24824پتنگیں، 1168 ڈور چرخیاں برآمد ہوئیں، گزشتہ سال صوبہ بھر میں 12525 ملزمان گرفتار، 11866 مقدمات درج کیے گئے، آئی جی پنجاب کا کہنا ہے کہ پتنگ بازی ممانعت ترمیمی بل کے قانون پر سختی سے عملدرآمد یقینی بنائیں۔
