(لاہورنیوز) رواں مالی سال کے دوران قرض پروگرام میں رہتے ہوئے کرنٹ اکاؤنٹ سرپلس رہا۔
آئی ایم ایف کی رپورٹ کے مطابق پاکستان میں مہنگائی بڑھنے کی شرح تاریخی سطح پر کم ترین ریکارڈ کی گئی، رواں مالی سال کے دوران مجموعی طور پر مہنگائی کی شرح 9 فیصد تک رہ سکتی ہے، اکنامک ریکوری ہو رہی لیکن پہلی سہ ماہی کے دوران گروتھ پیش گوئی سے کم رہی۔
رپورٹ میں بتایا گیا کہ آئی ایم ایف پاکستان کو قرض پروگرام کے دوران تمام تر اہداف پر سختی سے عمل درآمد کرنا ہو گا اور طے شدہ اہداف پر عملدرآمد سے مستحکم گروتھ حاصل ہو سکے گی، مہنگائی کنٹرول کرنے کیلئے پالیسی ریٹ کو سخت رکھنے کی ضرورت ہو گی۔
علاوہ ازیں آئی ایم ایف رپورٹ میں مزید کہا گیا کہ توانائی شعبے کی ریکوریاں بروقت اور ٹیرف ایڈجسٹمنٹ بھی بروقت کرنا ہو گی، آئی ایم ایف ریزیلینس اینڈ سسٹین ایبل فنڈ سے موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے میں مدد ملے گی، موسمیاتی تبدیلیوں کے اثرات سے نمٹنے کیلئے فنڈ سے وفاق اور صوبوں میں کورآڈینشن بڑھے گی۔
