
15 May 2025
(لاہور نیوز) شاہدرہ سگیاں ناکے پر ڈولفن اہلکار اور ٹریفک وارڈن میں جھگڑا ہو گیا، تلخ کلامی کے دوران ٹریفک وارڈن نے ڈولفن اہلکار کو تھپڑ مار دیا، ڈولفن اہلکاروں نے بھی جواب میں ٹریفک وارڈن کی پٹائی کر دی۔
پولیس ذرائع کے مطابق ٹریفک وارڈن نے سٹی ڈویژن کے ڈولفن اہلکار کو پہلے تھپڑ مارا، ڈولفن اہلکار اور ٹریفک وارڈن جھگڑے کی اطلاع پر پولیس افسر بھی موقع پر پہنچ گئے، پولیس حکام کا کہنا ہے کہ واقعہ کی تحقیقات کر رہے ہیں جلد حقائق سامنے آجائیں گے۔
ایس پی ڈولفن ارسلان زاہد نے واقعہ کا نوٹس لیتے ہوئے فوری انکوائری کا حکم دے دیا، ایس پی ڈولفن نے کہا کہ ڈی ایس پی 24 گھنٹوں میں انکوائری کر کے رپورٹ پیش کریں جس کے بعد انکوائری کی روشنی میں ذمہ داروں کیخلاف کارروائی عمل میں لائی جائے گی۔