اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 800 روپے فی کلو سے تجاوز

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) برائلر گوشت کی قیمت ہوش اڑانے لگی، مارکیٹ میں مرغی کا صافی گوشت 800 روپے فی کلو سے بھی تجاوز کر گیا۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں صرف زندہ برائلر کی قیمت کا تعین کیا جا رہا ہے، زندہ برائلر کی سپلائی پر بھی 60 روپے فی کلو تک اوورچارجنگ کی جا رہی ہے۔

سرکاری ریٹ لسٹ میں زندہ برائلر کی ہول سیل قیمت 397 روپے فی کلو مقرر، دکانوں پر زندہ برائلر 460 روپے فی کلو تک سپلائی دی جا رہی ہے، پرچون بازاروں میں برائلر گوشت 710 روپے فی کلو تک ہے، صافی برائلر گوشت 820 روپے فی کلو تک بیچا جا رہا ہے، بون لیس برائلر گوشت 1100 روپے فی کلو فروخت ہو رہا ہے، ونگز اور کلیجی پوٹا 450 روپے فی کلو مل رہا ہے۔

عوام کہتے ہیں مٹن اور بیف تو پہلے ہی کھانا چھوڑ چکے ہیں، اب برائلر کی خریداری بھی انتہائی مشکل ہو گئی ہے۔

دوسری جانب پھل اور سبزیاں بھی پہنچ سے دور ہیں، پرچون میں لوکاٹ 200 ، آم سندھڑی 550 اور گرما 150 روپے فی کلو ہے، سبزیوں میں آلو 80 اور پالک 70 روپے فی کلو دستیاب ہیں۔

سرکاری ریٹ لسٹوں پر عمل درآمد کروا کر عوام کو قدرے ریلیف فراہم کیا جا سکتا ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے