15 May 2025
(لاہور نیوز) عالمی مارکیٹ اور مقامی صرافہ بازاروں میں سونے کی قیمتوں میں کمی ہو گئی۔
عالمی مارکیٹ میں سونا 76 ڈالر سستا ہو کر 3150 ڈالر فی اونس ہو گیا۔
مقامی مارکیٹ میں سونا 12 ہزار 800 روپے سستا ہو گیا، خالص 24 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 35 ہزار 500 روپے، 22 قیراط فی تولہ سونا 3 لاکھ 7 ہزار 542 روپے کا ہو گیا جبکہ 21 قیراط فی تولہ سونا 2 لاکھ 93 ہزار 563 روپے کا ہو گیا۔
10گرام چاندی کی قیمت 3380 روپے ہو گئی۔
