اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
پنجاب گورنمنٹ

نفرت کی سیاست نے کچھ نہیں دیا، ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہو گی: مریم نواز

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف نے کہا ہے کہ نفرت کی سیاست نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہو گی۔

کالا شاہ کاکو میں گندم انیشیٹو پروگرام کے تحت ٹریکٹرز تقسیم کرنے کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ مریم نواز کا کہنا تھا کہ سب کو پاکستان کی فتح مبارک ہو، قوم پر فخر ہے، پوری قوم  نے ایک سیسہ پلائی دیوار کی طرح ملکی سلامتی میں حصہ ڈالا، قوم  نے افواج پاکستان کی سپورٹ میں اپنا حصہ ڈالا، پاک افواج زندہ باد تو پاکستان زندہ باد ہے۔

انہوں  نے کہا کہ  پاک افواج  نے آپریشن بنیان مرصوص کے تحت بھارت کو شکست سے دوچار کیا، یہ جنگ صرف سرحدوں کی نہیں بلکہ نظریات اور جذبے کی جنگ تھی، پاکستان کا امن ہماری ریڈ لائن ہے، تمام سیاسی قیادت کیلئے پاکستان ریڈ لائن ہونی چاہئے، نفرت کی سیاست  نے اس ملک کو کچھ نہیں دیا، ہمیں ملک کی خاطر ذاتی انا قربان کرنا ہو گی، نفرت کی سیاست کے خاتمے سے ملک ترقی کرے گا۔

ان کا کہنا تھا کہ ملک ہے تو خوشحالی ہے، اللہ پاکستان کو تاقیامت سلامت رکھے، وزیراعظم اور آرمی چیف کو عظیم فتح پر خراج تحسین پیش کرتی ہوں، سیاسی قیادت ہو یا عسکری قیادت سب نے ایک ہو کر ملک کا دفاع کیا۔

مریم نواز  نے کہا کہ پاکستان کی معیشت میں حیران کن استحکام دیکھنے میں آیا، مہنگائی میں کمی سے بازاروں میں اشیائے خورونوش سستے داموں مل رہی ہیں، لوڈشیڈنگ کا خاتمہ اور بجلی کی قیمتوں میں کمی ہوئی، سٹاک ایکسچینج میں زبردست تیزی دیکھنے میں آئی ہے۔

انہوں نے بتایا کہ کسان کو زرعی سہولیات کی فراہمی یقینی بنائی جا رہی ہیں، زرعی شعبے کی ترقی پنجاب حکومت کی ہمیشہ سے ترجیح رہی، کسان خوشحال تو پاکستان خوشحال ہو گا، کسان کارڈ کے ذریعے کسانوں کو فی ایکڑ 5 ہزار روپے دیئے جائیں گے، جس  نے 10 ایکڑ پر گندم لگائی اسے فی ایکڑ 5 ہزار کے حساب سے 50 ہزار دیئے جا رہے ہیں۔

ان کا کہنا تھا کہ دنیا کے بڑے اخبار آج لکھ رہے ہیں کہ پاکستان کی معیشت ایک معجزہ بن گئی ہے، ایک ہزار کسانوں کو مبارکباد جنہوں  نے تاریخی گندم اگائی، آج انہیں مفت ٹریکٹر مل رہا ہے۔

کسانوں کو سولر سسٹم پر سبسڈی کا اعلان

تقریب سے  خطاب کرتے ہوئے وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز  نے کسانوں کو  10 کے وی سولر سسٹم پر 95 فیصد جبکہ 15 کے وی سولر سسٹم پر 90 فیصد سبسڈی کا اعلان کیا ہے۔

انہوں  نے کہا کہ کسانوں کو سستی کھاد، بیج اور سپرسیڈر پر سبسڈی دی گئی، زرعی مالز تکمیل کے آخری مراحل میں ہیں، جہاں تمام سہولیات فراہم کریں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے