اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 328.00 زندہ مرغی
  • 475.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 40.06 قیمت فروخت : 40.13
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.30 قیمت فروخت : 280.80
  • یورو قیمت خرید: 326.69 قیمت فروخت : 327.27
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.24 قیمت فروخت : 186.57
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.76 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.82
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.59 قیمت فروخت : 915.22
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 440800 دس گرام : 378000
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 404064 دس گرام : 346497
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6126 دس گرام : 5258
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
جرم وانصاف

حوالہ ہنڈی میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک بے نقاب، 3 ملزمان گرفتار

15 May 2025
15 May 2025

(لاہور نیوز) ایف آئی اے لاہور زون نے حوالہ ہنڈی اورغیر قانونی کرنسی ایکسچینج میں ملوث بین الاقوامی نیٹ ورک کو بے نقاب کرتے ہوئے 3 اہم ملزمان کو گرفتار کر لیا ۔

ایف آئی اے کارپوریٹ کرائم سرکل لاہور نے ریس کورس روڈ پر چھاپہ مار کارروائی کی جس کے دوران تین ملزمان  محمد محسن، مبین رشید اور زاہد  کو رنگے ہاتھوں گرفتار کیا گیا۔ ترجمان ایف آئی اے کے مطابق گرفتار افراد کرنسی کی غیر قانونی ایکسچینج اور حوالہ ہنڈی کے عالمی نیٹ ورک سے منسلک پائے گئے۔

ترجمان کا کہنا ہے کہ ابتدائی تفتیش میں انکشاف ہوا ہے کہ ملزمان کے دیگر ساتھی دبئی سے حوالہ ہنڈی کا نیٹ ورک چلا رہے تھے جبکہ لاہور میں موجود یہ ملزمان نیٹ ورک کے ذریعے حاصل شدہ رقم کی وصولی اور حساب کتاب میں مصروف تھے۔

ایف آئی اے کے مطابق کارروائی کے دوران ملزمان کے قبضے سے 1 کروڑ 23 لاکھ 80 ہزار روپے نقد پاکستانی کرنسی، 20,110 برطانوی پاؤنڈ، 457 سعودی ریال اور 167 امریکی ڈالر بھی برآمد کیے گئے۔

ملزمان کو گرفتار کرکے مزید تفتیش کا آغاز کر دیا گیا ہے جبکہ ان کے دیگر ساتھیوں کی گرفتاری کیلئے مختلف مقامات پر چھاپے مارے جا رہے ہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے