اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تجارت

پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری

15 May 2025
15 May 2025

(مدثر علی رانا) حکومت نے پراپرٹی کی فروخت پر کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح میں 25 فیصد تک اضافے کی تیاری کر لی۔

ذرائع کے مطابق آئندہ مالی سال کیلئے نئے بجٹ میں کیپیٹل گین ٹیکس کو بڑھانے کیلئے تیاری شروع کر دی گئی ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کی شرح کو 15 فیصد سے بڑھا کر 40 فیصد تک کیا جا سکتا ہے، کیپیٹل گین ٹیکس کو کارپوریٹ سیکٹر کیلئے عائد انکم ٹیکس کی شرح کے لحاظ سے عائد کیا جا سکتا ہے۔

ذرائع  نے کہا ہے کہ پراپرٹی کی خرید و فروخت پر لاکھوں روپے منافع پر کم شرح کے مطابق ٹیکس وصولی ہو رہی ہے، رئیل اسٹیٹ میں پراپرٹی کی خرید و فروخت پر سی جی ٹی بڑھانے کی ضرورت ہے، کیپیٹل گین ٹیکس بڑھانے سے لین دین میں بھی کمی کا خدشہ ظاہر کیا گیا۔

ایف بی آر کے ذرائع نے بتایا ہے کہ آمدن اور اخراجات پر آئی ایم ایف وفد سے ورچوئلی مذاکرات میں بات چیت ہو رہی ہے، بجٹ میں ٹیکس ٹو جی ڈی پی 11 فیصد، اخراجات بلحاظ جی ڈی پی 20.3 فیصد ہو گا جبکہ آئی ایم ایف کیساتھ وزارت خزانہ اور ایف بی آر کے ورچوئلی مذاکرات آج بھی ہوں گے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے