اپ ڈیٹس
  • 305.00 انڈے فی درجن
  • 353.00 زندہ مرغی
  • 511.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.94 قیمت فروخت : 40.01
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.35 قیمت فروخت : 281.85
  • یورو قیمت خرید: 330.04 قیمت فروخت : 330.63
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 378.71 قیمت فروخت : 379.39
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.53 قیمت فروخت : 185.86
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.93 قیمت فروخت : 204.29
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.90 قیمت فروخت : 1.90
  • سعودی ریال قیمت خرید: 75.02 قیمت فروخت : 75.15
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.13 قیمت فروخت : 76.27
  • کویتی دینار قیمت خرید: 923.06 قیمت فروخت : 924.70
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 390200 دس گرام : 334500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 357681 دس گرام : 306623
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 4562 دس گرام : 3916
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

بھارتی صحافی نے اپنے ہی میڈیا کے جھوٹ بے نقاب کر دیے

13 May 2025
13 May 2025

(لاہور نیوز) بھارتی صحافی نے اپنے ہی میڈیا کے جھوٹ کو بے نقاب کر دیا۔

بھارتی صحافی کے مطابق بھارتی فوج پاکستان کے ہاتھوں مار کھاتی رہی ، بھارتی میڈیا فیک خبریں چلا کر جھوٹ پھیلاتا رہا، پاکستان کی مسلح افواج کے حملے کے وقت بھارتی میڈیا نے اپنی عوام کو بیوقوف بنانے کیلئے من گھڑت رپورٹیں چلائیں، میڈیا کی جانب سے چلائی جانے والی فیک خبریں رسوائی کا سبب بنیں۔

صحافی نے کہا کہ بھارتی میڈیا جھوٹی خبریں چلا کر آنے والے وقتوں تک بدنام ہوتا رہے گا، بھارتی میڈیا نے غیر ذمہ داری کا مظاہرہ کرتے ہوئے جھوٹی خبریں چلائیں کہ بھارت نے پاکستان کے 6 شہروں پر قبضہ کرلیا، یہ جھوٹی خبر بھی چلائی گئی کہ بھارت نے پاکستان پر قبضہ کرلیا ہے۔

اسی طرح بھارتی فوج کی جانب سے اسلام آباد پر قبضے کی بھی جھوٹی خبر چلائی گئی، بھارتی میڈیا نے تو کراچی تک کی نقشے سے غائب ہونے کی خبر چلا دی جبکہ پاکستان کی عسکری قیادت کو حراست میں لینے تک کی جھوٹی خبر بھی چلائی گئیں۔

بھارتی صحافی کا مزید کہنا تھا کہ اس طرح کی من گھڑت اور جھوٹی خبریں بھارتی میڈیا کیلئے جگ ہنسائی اور شرم کا مقام ہیں۔

دوسری جانب دفاعی ماہرین نے کہا ہے کہ بھارتی صحافی کے انکشافات نے ثابت کردیا ہے کہ انڈین میڈیا جھوٹ اور منفی پروپیگنڈا کرتا ہے، جھوٹ اور من گھڑت خبروں سے نہیں بلکہ جنگ عزم و ہمت سے جیتی جاتی ہے۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے