
25 Apr 2025
(لاہور نیوز) پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کے حوالے سے سٹوڈنٹس کیلئے اہم خبر آ گئی، وفاقی حکومت کی جانب سے 2025 کیلئے پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم دوبارہ شروع کر دی گئی۔
لیپ ٹاپ اسکیم کا مقصد پورے پاکستان میں اعلیٰ کارکردگی کے حامل طلباء کو 100,000 لیپ ٹاپ تقسیم کرنا ہے، اس پروگرام کا مقصد ملک کے نوجوانوں میں ڈیجیٹل رسائی اور مہارت کی ترقی کو تقویت دینا ہے۔
پرائم منسٹر یوتھ لیپ ٹاپ سکیم کیلئے درخواستیں 20 مئی 2025 تک جمع کرائی جائیں گی جبکہ پاکستان کی پبلک سیکٹر یونیورسٹیوں میں اس وقت داخلہ لینے والے سٹوڈنٹس درخواست دے سکتے ہیں۔
طلباء کا انتخاب میرٹ کی بنیاد پر ہوتا ہے، ڈیجیٹل وسائل تک منصفانہ رسائی کو یقینی بنانے کے لیے اعلی کارکردگی کے حامل طلباء اور مالی طور پر مستحق سٹوڈنٹس کو ترجیح دی جاتی ہے۔