اپ ڈیٹس
  • 230.00 انڈے فی درجن
  • 373.00 زندہ مرغی
  • 540.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • کویتی دینار قیمت خرید: 910.01 قیمت فروخت : 911.64
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 493900 دس گرام : 423400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 452738 دس گرام : 388114
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 8400 دس گرام : 7209
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
تفریح

اداکارہ غنی ٰعلی کے وزن میں اچانک نمایاں کمی، مداح حیران رہ گئے

21 Apr 2025
21 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستانی ڈرامہ انڈسٹری کی معروف اداکارہ غنیٰ علی نے حالیہ دنوں میں اپنے وزن میں نمایاں کمی کر کے مداحوں کو حیران کر دیا ہے۔

غنیٰ علی اپنی شاندار اداکاری کے باعث کافی مقبول ہیں ان دنوں وہ مقبول ڈرامہ سیریل نقاب میں بھی اداکاری کے جوہر دکھا رہی ہیں، جہاں ان کے ہمراہ ہمایوں اشرف اور علی انصاری بھی کام کر رہے ہیں۔غنیٰ علی اپنی نجی زندگی، جسمانی تبدیلیوں اور انٹرویوز کے باعث میڈیا کی توجہ کا مرکز بنی رہتی ہیں۔ حالیہ دنوں میں ان کی نئی تصاویر دیکھ کر مداح اس بات پر حیران ہیں کہ انہوں نے2  بچوں کی پیدائش کے بعد اتنی جلدی فٹنس کیسے بحال کر لی؟

مداح نہ صرف ان کی نئی دلکش شخصیت کی تعریف کر رہے ہیں بلکہ کئی صارفین ان سے وزن کم کرنے کا طریقہ بھی پوچھ رہے ہیں۔ غنیٰ علی نے انکشاف کیا کہ انہوں نے کریش ڈائیٹ کا استعمال کیا، تاہم وہ اس طریقہ کار کو صحت کے لیے مضر قرار دیتے ہوئے دوسروں کو ایسا نہ کرنے کا مشورہ دیتی ہیں۔

 

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے