
18 Apr 2025
(لاہور نیوز) انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ کی زیر صدارت لاہور میں اجلاس منتعد ہوا جس میں بتایا گیا کہ 21 اپریل سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے۔
انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ عدیل تصور نے کہا کہ 21 اپریل سے قومی انسداد پولیو مہم کا آغاز کیا جا رہا ہے، سربراہ انسداد پولیو پروگرام عدیل تصور کی زیر صدارت ایمرجنسی آپریشن سینٹر لاہور میں اجلاس ہوا۔
اجلاس میں پولیو مہم کی تیاریوں کا جائزہ لیا گیا، انسداد پولیو پروگرام کے سربراہ کے مطابق خراب کارکردگی دکھانے کی کوئی گنجائش نہیں جبکہ مہم کے دوران حفاظتی ٹیکوں سے محروم بچوں کا ڈیٹا بھی اکٹھا کیا جائے۔