اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.65 قیمت فروخت : 39.72
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 326.56 قیمت فروخت : 327.14
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.64 قیمت فروخت : 374.31
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 185.40 قیمت فروخت : 185.73
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 200.89 قیمت فروخت : 201.25
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.81 قیمت فروخت : 1.81
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.70 قیمت فروخت : 74.83
  • کویتی دینار قیمت خرید: 913.16 قیمت فروخت : 914.79
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 442600 دس گرام : 379500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 405714 دس گرام : 347872
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6112 دس گرام : 5246
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
صحت

پاکستان اور مصر میں شعبہ صحت میں تعاون پر اتفاق ہوگیا

18 Apr 2025
18 Apr 2025

(ویب ڈیسک) وفاقی وزیر صحت مصطفی کمال اور مصری سفیر کی ملاقات ہوئی ہے جس میں ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے لیے مشترکہ اقدامات کی تجویز زیر غور لائی گئی اور تکنیکی تعاون اور طبی شعبے کی ترقی پر تبادلہ خیال کیا گیا ہے۔

ترجمان وزارت صحت نے بتایا کہ مصری ماہرین کا وفد بہت جلد پاکستان آئے گا اور ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے میں مدد فراہم کرے گا۔ترجمان نے دونوں رہنماؤں کے درمیان ملاقات کے حوالے سے بتایا کہ مصر کے سفیر کی مصطفی کمال سے ملاقات ہوئی جس میں صحت کے شعبے میں دوطرفہ تعاون اور باہمی دلچسپی کے امور پر بات چیت کی گئی۔

وزیر صحت مصطفی کمال کا کہنا تھا کہ ہیپاٹائٹس سی وائرس کے خاتمے کے سلسلے میں مصر کی نمایاں کامیابی قابل ستائش ہے۔انہوں مصری سفیر کو وزیرِ اعظم پاکستان کی جانب سے ہیپاٹائٹس سی کے خاتمے کے پروگرام کی کامیاب پیش رفت سے بھی آگاہ کیا۔

مصری سفیر نے مصر کے ماڈل کو اپنانے پر پاکستان کی تعریف کی اور پاکستان کو تکنیکی معاونت، تربیت اور آگاہی مہمات میں تعاون کی یقین دہانی کرائی۔سفیر کا کہنا تھا کہ تکنیکی تعاون کی ضرورت کے پیش نظر مصر سے ماہرین کا وفد پاکستان کا دورہ کرے گا۔ مصطفی کمال نے مصری ماہرین کی پاکستان آمد کی تجویز کو سراہا اور کہا کہ پاکستان مصر کے تجربات سے بھر پور استفادہ حاصل کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے