18 Apr 2025
(لاہور نیوز) سرکاری تعلیمی اداروں کی سائنس لیبارٹریوں میں سامان نامکمل ہے، میٹرک کے طلباء و طالبات پریکٹیکل کیسے دیں گے، نئی بحث چھڑ گئی۔
اساتذہ نے دعویٰ کیا ہے کہ 22 سو سکولوں میں سائنس لیبارٹریاں موجود ہی نہیں اور جہاں لیبز ہیں وہاں مکمل سامان دستیاب نہیں ہے۔
مرکزی صدر پنجاب ٹیچرز یونین کاشف شہزاد نے کہا ہے کہ22 سو سکولوں کی چھ سال قبل اپ گریڈیشن ہوئی لیکن ان سکولوں میں سائنس لیبز کا نہ ہونا لمحہ فکریہ ہے۔
سرکاری سکول کے ٹیچر عمر بشیر نے انکشاف کیا کہ سامان تو ایک طرف سرکاری سکولوں میں سائنس لیبز میں استعمال ہونے والے کیمیکل تک کا فقدان ہے۔
پنجاب کے اساتذہ نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ وہ سرکاری سکولوں کی لیبز پر توجہ دیں تاکہ بچوں کو وہ تمام سہولیات میسر ہوں جو نجی سکولوں میں مل رہی ہیں۔
