
17 Apr 2025
(لاہور نیوز) سرکاری ہسپتالوں کی نجکاری کیخلاف گرینڈ ہیلتھ الائنس سراپا احتجاج ہیں، مذاکراتی ڈیڈلاک بھی برقرار ہے۔
لاہور میں چیئرنگ کراس پر گرینڈ ہیلتھ الائنس کے دھرنے کو گیارہ روز گزر گئے، محکمہ صحت اور دھرنا ملازمین کے درمیان مذاکرات کا ڈیڈ لاک برقرار ہے۔
سپیکر پنجاب اسمبلی کی جانب سے بنائی گئی پانچ رکنی مذاکراتی کمیٹی کا گرینڈ ہیلتھ الائنس سے رابطہ نہ ہونے پر صدر وائے ڈی اے پنجاب کا کہنا ہے اب ان سے مذاکرات نہیں ہونگے، دھرنا کسی دوسرے مقام منتقل کرنے کا عندیہ بھی دیا گیا۔
دھرنے میں موجود خواتین ملازمین کا کہنا ہے کہ ٹیبل پر بیٹھ کر مذاکرات کئے جائیں۔