16 Apr 2025
(ویب ڈیسک) لاہور بورڈ نے ہدایات جاری کرتے ہوئے کہا ہے کہ بازار سے بنی بنائی پریکٹیکل کاپی کے نمبرز نہیں ملیں گے۔
بورڈ حکام کے مطابق پریکٹیکل کے بعد ایگزمینرز تمام کاپیاں پھاڑ دیں گے، پھٹی ہوئی کاپیاں آئندہ قابل استعمال نہیں رہے گی۔
احکامات پر عملدرآمد نہ کرنیوالے ایگزمینرز کیخلاف سخت کارروائی کی جائے گی، بنی بنائی کاپی کے امیدواروں کو بھی نمبرز نہیں ملیں گے۔
