
16 Apr 2025
(ویب ڈیسک) انٹرمیڈیٹ پارٹ ون اور پارٹ ٹو کے سالانہ امتحانات کب شروع اور کب اختتام پذیر ہوں گے، ڈیٹ شیٹ جاری کر دی گئی۔
انٹرمیڈیٹ پارٹ 2 کے امتحانات کا آغاز 29 اپریل سے ہو گا، پہلے روز 6 مضامین سائیکالوجی، ملٹری سائنس کا پیپر لیا جائے گا۔
پہلے روز آؤٹ لائن آف ہوم اکنامکس ،فوڈاینڈ نیوٹریشن کا پیپر لیا جائے گا، پارٹ 2 کے امتحانات کا سلسلہ 19 مئی تک جاری رہے گا، پارٹ 2 کا آخری پیپر اردو لازمی کا لیا جائے گا۔
انٹرپارٹ ون کے امتحانات 20 مئی سے شروع ہوں گے، پارٹ ون کا پہلا پیپر سوکس اور سائیکالوجی کا ہو گا۔
پارٹ ون کا 13 جون کو آخری پیپر جغرافیہ کا لیا جائے گا، انٹرمیڈیٹ کے پریکٹیکل امتحانات 18 جون سے 25 جولائی تک ہونگے۔