اپ ڈیٹس
  • 227.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.55 قیمت فروخت : 38.62
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 281.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 323.84 قیمت فروخت : 324.41
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 376.33 قیمت فروخت : 377.00
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 180.58 قیمت فروخت : 180.90
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 203.29 قیمت فروخت : 203.66
  • جاپانی ین قیمت خرید: 2.00 قیمت فروخت : 2.01
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.83 قیمت فروخت : 74.97
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.97 قیمت فروخت : 77.11
  • کویتی دینار قیمت خرید: 917.36 قیمت فروخت : 919.00
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 360700 دس گرام : 309200
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 330639 دس گرام : 283431
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3452 دس گرام : 2962
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

دنیا دیکھ لے، پاکستان پرامن اورکھیلوں سے محبت کرنیوالا ملک ہے: چیئرمین پی سی بی

15 Apr 2025
15 Apr 2025

(لاہور نیوز) چیئرمین پی سی بی محسن نقوی نے کہا ہے دنیا دیکھ لے کہ پاکستان پرامن، محفوظ اورکرکٹ کے کھیل سے محبت کرنے والا ملک ہے۔

چیئرمین پی سی بی محسن نقوی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کوالیفائر کی 6 کرکٹ ٹیموں کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کے اعزازمیں شاہی قلعہ میں تقریب منعقد کی گئی۔ خواتین کھلاڑی شاہی قلعہ کی شاہی مہمان بنیں۔

پی سی بی کی جانب سے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرمیں شرکت کرنے والی تمام ٹیموں اورآفیشلز کے اعزاز میں شاہی قلعہ میں شاندار تقریب کا انعقاد کیا گیا۔

شاہی قلعہ کی تقریب میں میزبان پاکستان، بنگلہ دیش، ویسٹ انڈیز، آئرلینڈ، سکاٹ لینڈ اورتھائی لینڈ کی خواتین کھلاڑی، کوچنگ ومینجمنٹ سٹاف، میچ ریفریز، امپائرزاوردیگر آفیشلز بھی تقریب میں شریک ہوئے۔

محسن نقوی نے شاہی قلعہ کے عالمگیری دروازے پر تمام ٹیموں کی کھلاڑیوں اورآفیشلز کوخوش آمدید کہا اور نیک تمناؤں کا اظہار کیا، شاہی قلعہ، بادشاہی مسجد، مزاراقبال اور حضوری باغ کی سیرکرائی گئی۔

غیرملکی خواتین کھلاڑیوں نے رنگیلا رکشہ کی سواری کو بہت انجوائے کیا، ڈھولیچی گروپ نے شاندار پرفارمنس دی، غیرملکی پلئیرز بھی دھمال ڈالتی رہیں۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے