
15 Apr 2025
(لاہور نیوز) وزیراعظم شہباز شریف کو پٹرولیم مصنوعات کی قیمت کم کرنے کی تجویز بھیج دی گئی۔
ذرائع کے مطابق پٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں سستی کرنے کی تجویز بھیج دی گئی ہے، پٹرول کی فی لٹر قیمت میں 8 روپے 27 پیسے کمی کی تجویز ہے، پٹرول کی قیمت کمی کے بعد 246 روپے 36 پیسے ہو جائے گی۔
ہائی سپیڈ ڈیزل 6 روپے 96 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، کمی کے بعد ہائی سپیڈ ڈیزل 251 روپے 68 پیسے فی لٹر ہو جائے گا جبکہ لائٹ ڈیزل 7 روپے 21 پیسے سستا ہونے کا امکان ہے۔
مٹی کا تیل 7 روپے 21 پیسے سستا کرنے کی تجویز بھیجی گئی ہے، وزیراعظم شہباز شریف پٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں کمی کا فیصلہ کریں گے۔
نئی قیمتوں کا اطلاق آج رات 12 بجے کے بعد ہو گا، پٹرولیم مصنوعات کی نئی قیمتیں 30 اپریل تک برقرار رہیں گی، یکم مئی سے قیمتوں میں پھر رد و بدل کا امکان ہے۔