اپ ڈیٹس
  • 226.00 انڈے فی درجن
  • 408.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.52 قیمت فروخت : 38.58
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.35 قیمت فروخت : 280.85
  • یورو قیمت خرید: 318.68 قیمت فروخت : 319.25
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 370.68 قیمت فروخت : 371.34
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 178.15 قیمت فروخت : 178.46
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 201.94 قیمت فروخت : 202.30
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.71 قیمت فروخت : 74.85
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.85 قیمت فروخت : 76.99
  • کویتی دینار قیمت خرید: 914.47 قیمت فروخت : 916.10
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 349300 دس گرام : 299500
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 320189 دس گرام : 274540
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3457 دس گرام : 2967
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
شہرکی خبریں

پی آئی اے کی پیرس پرواز میں سگریٹ نوشی سے روکنے پر مسافر آپے سے باہر

07 Apr 2025
07 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پی آئی اے کی پیرس پرواز کے دوران ایک مسافر نے سگریٹ پینے سے منع کرنے پر ایئرہوسٹس پر حملہ کر دیا، فرانسیسی پولیس نے مسافر کو گرفتار کر لیا۔

پی آئی اے کی پیرس پرواز پر مسافر کی جانب سے فضائی میزبانوں پر حملے کا واقعہ پیش آیا ہے، پی آئی اے کی اسلام آباد سے پیرس کی پرواز پی کے 749 پر ایک مسافر نے خلاف قانون تمباکو نوشی کرنے کی کوشش کی، خاتون فضائی عملے کی جانب سے منع کرنے کے باوجود مسافر  نے تمباکو نوشی بند نہ کی اور بدتمیزی کی۔

عملے اور کپتان کے اصرار پر مسافر  نے خاتون فضائی میزبان کا بازو پکڑ کر مروڑا اور کمر پر مکہ مارا جس سے وہ مضروب ہوئیں، مسافر  نے فلائیٹ اسٹیورٹ اور کپتان پر بھی حملہ کیا مگر انہوں نے محفوظ رہ کر مسافر سے سگریٹ چھین لی۔

کپتان  نے ضابطے کے مطابق فرانسیسی حکام کو دوران پرواز آگاہ کیا اور جہاز کی پیرس آمد پر پولیس  نے مسافر کو گرفتار کر لیا، فضائی میزبانوں کے بیانات ریکارڈ کر کے اور ان کا میڈیکل کروا کے پولیس رپورٹ درج کر لی گئی۔

ترجمان پی آئی اے کے مطابق فرانسیسی قوانین اس معاملے میں بہت سخت ہیں اور امید ہے کہ مسافر سے کسی قسم کی رعایت نہیں برتی جائے گی، مسافر کو پی آئی اے پر بلیک لسٹ کر دیا گیا ہے اور اب وہ دوبارہ قومی ائیرلائن پر سفر نہیں کر سکیں گے۔

ترجمان کے مطابق پی آئی اے کے عملے  نے اپنے فرائض منصبی کی ادائیگی میں پروفیشنل ازم سے کام لیا اور اب قانون اپنا کام کرے گا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے