اپ ڈیٹس
  • 353.00 انڈے فی درجن
  • 333.00 زندہ مرغی
  • 482.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 39.69 قیمت فروخت : 39.76
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.25 قیمت فروخت : 280.75
  • یورو قیمت خرید: 327.69 قیمت فروخت : 328.28
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 374.70 قیمت فروخت : 375.37
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 186.14 قیمت فروخت : 186.48
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.88 قیمت فروخت : 203.24
  • جاپانی ین قیمت خرید: 1.79 قیمت فروخت : 1.80
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.68 قیمت فروخت : 74.81
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.32 قیمت فروخت : 76.45
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 444700 دس گرام : 381300
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 407639 دس گرام : 349522
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 6440 دس گرام : 5527
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈ کپ کوالیفائرز: قذافی سٹیڈیم میں شائقین کا داخلہ فری کرنے کا اعلان

06 Apr 2025
06 Apr 2025

(ویب ڈیسک) پاکستان کرکٹ بورڈ (پی سی بی) نے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز سے قبل شائقین کیلئے بڑا اعلان کر دیا۔

بورڈ کی جانب سے جاری کردہ اعلامیے میں مداحوں کو خوشخبری سنائی گئی ہے کہ آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائرز کے دوران شائقین کرکٹ کا قذافی سٹیڈیم میں داخلہ بالکل فری ہوگا۔

ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کوالیفائر کا باقاعدہ آغاز 9 اپریل سے ہوگا، قذافی سٹیڈیم میں مجموعی طور پر 8 میچ کھیلے جائیں گے۔

پاکستانی ویمنز ٹیم اپنا پہلا میچ آئرلینڈ کیخلاف 9 اپریل کو قذافی سٹیڈیم میں کھیلے گی، جبکہ اسی گراؤنڈ پر دوسرا میچ آئرلینڈ اور ویسٹ انڈیز کی ٹیموں کے مابین 11 اپریل کو کھیلا جائے گا۔

پی سی بی کے اعلان کے بعد ان تمام میچز کیلئے شائقین کرکٹ کا داخلہ فری ہوگا۔

Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے