اپ ڈیٹس
  • 228.00 انڈے فی درجن
  • 358.00 زندہ مرغی
  • 595.00 گوشت مرغی
  • پولٹری
  • چینی یوآن قیمت خرید: 38.60 قیمت فروخت : 38.67
  • امریکن ڈالر قیمت خرید: 280.65 قیمت فروخت : 281.15
  • یورو قیمت خرید: 319.46 قیمت فروخت : 320.03
  • برطانوی پاؤنڈ قیمت خرید: 373.10 قیمت فروخت : 373.77
  • آسٹریلیا ڈالر قیمت خرید: 179.15 قیمت فروخت : 179.47
  • کینیڈا ڈالر قیمت خرید: 202.77 قیمت فروخت : 203.13
  • سعودی ریال قیمت خرید: 74.82 قیمت فروخت : 74.96
  • اماراتی درہم قیمت خرید: 76.94 قیمت فروخت : 77.07
  • کویتی دینار قیمت خرید: 918.12 قیمت فروخت : 919.75
  • کرنسی مارکیٹ
  • تولہ: 359700 دس گرام : 308400
  • 24 سونا قیراط
  • تولہ: 329723 دس گرام : 282698
  • 22 سونا قیراط
  • تولہ: 3470 دس گرام : 2978
  • چاندی تیزابی
  • صرافہ بازار
کھیل

ویمنز ورلڈ کپ: پہلے وارم اپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دیدی

04 Apr 2025
04 Apr 2025

(لاہورنیوز) پاکستان ویمنز ٹیم نے کی شاندار کارکردگی کا مظاہرہ کرتے ہوئے پہلے وارم اپ میچ میں تھائی لینڈ کو 7 وکٹوں سے شکست دے دی.

لاہور میں کھیلے گئے آئی سی سی ویمنز کرکٹ ورلڈ کپ کے پہلے وارم آپ میچ میں پاکستان نے تھائی لینڈ کی جانب سے ملنے والا 79 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر 18.5 اوورز میں حاصل کر لیا۔

پاکستانی اوپننگ جوڑی گل فیروزہ نے 28 رنز جبکہ شوال ذوالفقار نے 16 رنز بنائے، عالیہ ریاض اور سدرہ امین 14، 14 رنز بنا کر ناٹ آؤٹ رہیں۔منیبہ علی ایک رنز بنا سکیں۔

اس سےقبل پہلے بیٹنگ کرتے ہوئے تھائی لینڈ کی پوری ٹیم 28.2 اوورز میں 78 رنز بنا کر آؤٹ ہوئی۔

پاکستان کی نشرہ سندھو نے 11 رنز دے کر 4 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا، ڈیانا بیگ نے 11 رنز دے کر 2 اور رامین شمیم نے 5 رنز دے کر 2 کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا۔

سعدیہ اقبال اور فاطمہ ثناء نے ایک ایک کھلاڑی کو پویلین واپس بھجوایا، تھائی لینڈ کی بیٹر پھنیٹہ مایا 26 رنز بنا کر ٹاپ سکورر رہیں۔ 

 
Install our App

آپ کی اس خبر کے متعلق رائے

Recommended Articles