
21 Mar 2025
(ویب ڈیسک) سکولوں کو آؤٹ سورس کرنے کا دوسرا فیز، مزید 4789 سرکاری سکول ٹھیکے پر دے دیئے گئے۔
پنجاب ایجوکیشن فاؤنڈیشن نے منتخب امیدواروں کی فہرستیں جاری کر دیں، فیز 2 میں زیادہ تر سکول انفرادی شخص یا تعلیم یافتہ نوجوانوں کو دیئے گئے۔
ذرائع کے مطابق فیز 2 میں اداروں اور این جی اوز کے حوالے 45 فیصد سکول کئے گئے، سکروٹنی میں تاخیر کے باعث فہرستیں ایک ماہ تاخیر سے جاری کی گئیں۔
پنجاب بھر سے 20 ہزار 400 سے زائد درخواستیں موصول ہوئی تھیں، ابھی تک لاہور میں آؤٹ سورس سرکاری سکولوں کی تعداد 50 سے زائد ہو چکی ہے۔
پیف حکام کے مطابق سکول نہ ملنے پر اعتراضات 4 اپریل تک پیف حکام کو جمع کروائے جا سکیں گے، مقررہ تاریخ کے بعد اعتراضات وصول نہیں کئے جائیں گے، فیز ون میں 5857 سکول آؤٹ سورس کئے گئے تھے۔