
21 Mar 2025
(لاہور نیوز) پروموشن کے بعد نئے سٹیشن پر جوائننگ نہ دینے والے اساتذہ کے خلاف کارروائی ہو گی۔
5 ماہ قبل کالجز سے 30 اساتذہ کو اگلے گریڈز میں پروموشنز دی گئی تھیں، پروموشن کے پانچ ماہ بعد بھی اساتذہ نے جوائننگ نہیں دی۔
محکمہ ہائر ایجوکیشن نے پیڈا ایکٹ کے تحت اساتذہ کیخلاف کارروائی کی وارننگ دے دی۔
اساتذہ کا کہنا ہے کہ گھر سے دور دراز سٹیشنز پر جوائننگ نہیں دے سکتے، دور دراز کے سٹیشن پر ضد کے تحت جوائن کروانے کی کوشش کی جا رہی ہے۔